
اریبہ حبیب کا انکشاف: ایوارڈز خریدے جاتے ہیں، اصل ایوارڈ بینک اکاؤنٹ ہے
کراچی : پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے ایک انٹرویو میں چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ ان کے مطابق شوبز انڈسٹری میں ایوارڈز خریدے جاتے ہیں اور اگر ان کے پاس پیسے ہوں تو وہ بھی خرید لیں گی۔
ایک سوال کے جواب میں اریبہ حبیب نے کہا:
’’ماڈلنگ کے وقت میں ایوارڈز کو اہمیت دیتی تھی، لیکن اداکاری میں آنے کے بعد میرے لیے ایوارڈ کی کوئی حیثیت نہیں۔‘‘
’’اصل ایوارڈ آپ کا بینک اکاؤنٹ ہے اور دوسرا وہ باتیں جو لوگ آپ کے جانے کے بعد کرتے ہیں۔‘‘
اریبہ حبیب نے شوبز انڈسٹری کی تلخ حقیقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا:
’’ہمارے بہت سے سینئر اداکار ایسے ہیں جن کی الماری ایوارڈز سے بھری پڑی ہے لیکن علاج کے لیے پیسے نہیں۔ یہ سن کر مجھے رونا آجاتا ہے۔‘‘
انٹرویو کے دوران اداکارہ نے ذو معنی انداز میں کہا:
’’جب مجھے ایوارڈ چاہیے ہوگا اور اضافی پیسے ہوں گے تو میں بھی خرید لوں گی۔‘‘
’’جگہ جگہ ایوارڈز ملتے ہیں، لیکن مجھے ایسے ایوارڈز نہیں چاہیے۔‘‘
- مزید پڑھیں
- پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضمنی انتخابات کے لیے دو حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے جاری اعلامیے کے مطابق:
حلقہ پی پی 87 سے مُنزہ فاطمہ امیدوار ہوں گی۔
حلقہ این اے 66 سے عین احمد تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ باقی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے امیدواروں کا فیصلہ پارٹی جلد کرے گی۔
سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق:
علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
کمیٹی نے کہا کہ جس انداز میں گرفتاری عمل میں لائی گئی وہ قابلِ مذمت ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایڈووکیٹ علی بخاری نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔
عمران خان نے ہدایت کی کہ دونوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ مؤخر کیا جائے۔
موجودہ اپوزیشن لیڈر جب تک اپنے قانونی آپشنز استعمال نہ کر لیں، تب تک نیا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جن نشستوں پر ارکان اسمبلی نااہل ہوئے ہیں، ان پر پی ٹی آئی ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی۔




