قومی
Trending

9 مئی مقدمات کا فیصلہ: شاہ محمود بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10 سال قید

9 مئی مقدمات کا فیصلہ: شاہ محمود بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10 سال قید

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے کے مطابق شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا جبکہ دیگر اہم رہنماؤں کو مختلف سزائیں سنائی گئیں۔


 کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا گیا

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمات کا فیصلہ سنایا، جس میں مجموعی طور پر متعدد رہنماؤں اور کارکنان کو سزائیں دی گئیں۔


 10 سال قید کی سزائیں

 سزا پانے والے رہنما

عدالت نے درج ذیل رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی:

  • ڈاکٹر یاسمین راشد

  • اعجاز چوہدری

  • محمود الرشید

  • عمر سرفراز چیمہ

عدالت نے عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی۔


شاہ محمود قریشی کی بریت

فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ شاہ محمود قریشی کو شواہد کی کمی کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔

                                                                                                                                           مزید پڑھیں

                              پی ٹی آئی رہنما ساجد قریشی کی سیاسی وفاداری تبدیل – پیپلز پارٹی میں شمو لیت

پی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ عوام احتجاجی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں۔

اہم اعلان لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں ساجد قریشی نے باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اس موقع پر کہا کہ عوام نے 5 اگست کو پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو مسترد کر کے واضح پیغام دیا ہے کہ اب ملک مزید افراتفری اور غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ روز روز کے دھرنوں اور مظاہروں سے تنگ آ چکے ہیں اور اب وہ ایک مستحکم اور ترقی پسند سیاسی حکمت عملی چاہتے ہیں۔

سلیم حیدر کے مطابق، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس وقت ملک کو مثبت سیاسی اقدامات اور قومی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، نہ کہ انتشار کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ایک نظریاتی اور عوامی جماعت رہی ہے جو اپنے کارکنوں کو مشکل وقت میں کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button