عالمی
Trending

صدر ٹرمپ کی کوششوں سے آذربائیجان اور آرمینیا میں امن معاہدہ | مکمل جنگ بندی پر اتفاق

صدر ٹرمپ کی کوششوں سے آذربائیجان اور آرمینیا میں امن معاہدہ | مکمل جنگ بندی پر اتفاق

واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن قائم ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک نے مکمل جنگ بندی پر اتفاق کرتے ہوئے ایک باضابطہ امن معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ، آذربائیجان کے صدر اور آرمینیا کے صدر کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شریک ہوئے جہاں معاہدے کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

یہ معاہدہ حالیہ کشیدگی اور جھڑپوں کے بعد قفقاز خطے میں امن و استحکام کی اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

                                                            پیوٹن نے ٹرمپ سے متحدہ عرب امارات میں ملاقات کا اشارہ دے دیا

دنیا بھر کی نگاہیں ایک بار پھر دو بڑی طاقتوں کے رہنماؤں کی ممکنہ ملاقات پر مرکوز ہو گئیں ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متحدہ عرب امارات (UAE) میں ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔ یہ بات پیوٹن نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ماسکو میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

روسی صدر نے کہا کہ "صدر ٹرمپ سے ملاقات کرانے کے لیے کئی دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں” اور   "عرب امارات اس ملاقات کے لیے ایک موزوں جگہ ہو سکتی ہے”۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملاقات باہمی مفادات کی بنیاد پر کی جائے گی اور اگر حالات سازگار ہوئے تو جلد پیش رفت ہو سکتی ہے۔

ہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب روس اور امریکہ کے تعلقات میں شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔ خاص طور پر:

  • یوکرین جنگ

  • نیٹو کی سرگرمیاں

  • اور معاشی پابندیاں

یہ تمام عوامل دونوں ممالک کے تعلقات پر گہرے اثرات ڈال رہے ہیں۔


 ٹرمپ کی وارننگ: 8 اگست کی ڈیڈ لائن

یاد رہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ اگر 8 اگست تک روس یوکرین کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط نہیں کرتا تو نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button