قومی
Trending

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا پر مکمل پابندی

وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا نوٹس

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا پر مکمل پابندی

اسلام آباد کے وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (FDE) نے نوٹس لیتے ہوئے بچوں کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

مراسلے کے مطابق سیکشن 3(2) کے تحت جسمانی سزا کو ’’قانون کی سنگین خلاف ورزی‘‘ قرار دیا گیا ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایف ڈی ای نے وضاحت کی کہ ماضی میں کئی بار ہدایات جاری کرنے کے باوجود شہری اور دیہی علاقوں کے کچھ سرکاری اداروں میں بچوں کو سزا دینے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

تمام اسکولز اور کالجز کے سربراہان کو فعال ایکشن کمیٹیاں تشکیل دینے اور اداروں میں نمایاں بینرز لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ والدین، طلبہ اور اساتذہ کو آگاہی دی جا سکے۔

ایف ڈی ای نے تمام ایریا ایجوکیشن آفیسرز کو 13 ستمبر کو لازمی سیمینارز منعقد کرنے اور ہر ادارے میں ’’قانون کے بارے میں آگاہی بینرز‘‘ لگانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید خبریں

پاکستان میں کرپٹو کرنسی غیرقانونی نہیں بلکہ "گرے زون” میں ہے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

پاکستان میں کرپٹو کرنسی غیرقانونی نہیں

اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران "ورچوئل ایسیٹ بل 2025” پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو مکمل طور پر غیرقانونی قرار نہیں دیا گیا، یہ فی الحال ایک "گرے ایریا” میں موجود ہے۔

ڈپٹی گورنر کے مطابق پاکستان کے نوجوان کرپٹو کرنسی اور ورچوئل اثاثوں میں خاصی مہارت رکھتے ہیں۔ تاہم واضح ریگولیشن نہ ہونے کے باعث یہ سرمایہ کاری مکمل طور پر قانونی یا غیرقانونی دائرے میں شمار نہیں کی جاسکتی۔

چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے سوال اٹھایا کہ جب ہنڈی اور حوالہ غیرقانونی ہیں تو کرپٹو کرنسی کی ڈیلنگ کو "گرے” کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے اس معاملے پر مزید وضاحت طلب کی۔

سینیٹر محسن عزیز نے کمیٹی کو بتایا کہ کرپٹو کرنسی کا استعمال پاکستان میں بعض سنگین جرائم، خصوصاً اغوا برائے تاوان میں بھی کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اب مجرم نقد رقم نہیں مانگتے بلکہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کی طلب کرتے ہیں۔

ایشیا کپ 2025 میں بھارت کے خلاف یو اے ای کی ٹیم صرف 57 رنز بنا کر آؤٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button