علاقائی خبریں
Trending

نجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن، فلڈ ڈیوٹی ریسکیو اہلکاروں کے لیے انعامات

نجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن، فلڈ ڈیوٹی ریسکیو اہلکاروں کے لیے انعامات

پنجاب کابینہ نے ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے 28ویں اجلاس میں فلڈ ڈیوٹی انجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کے لیے 50 ہزار روپے انعام اور صوبے میں مختلف اصلاحاتی اقدامات کی منظوری دی گئی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے 28ویں اجلاس میں سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کے لیے ایک بڑا اور دیرینہ مسئلہ حل کر دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب کسی بھی سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد اس کی بیوہ کو تاحیات پینشن دی جائے گی، تاکہ وہ معاشی طور پر محفوظ زندگی گزار سکے۔

 ریسکیو اہلکاروں کے لیے انعام

کابینہ اجلاس میں فلڈ ڈیوٹی کے دوران شاندار خدمات انجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کے لیے خصوصی انعامات کا اعلان کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن کا اعلان کرتے ہیں اس کے ساتھ”ریسکیو عملہ مشکل حالات میں اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر عوام کی خدمت کر رہا ہے، اس لیے انہیں 50، 50 ہزار روپے بطور انعام دیا جائے گا۔”

 تعلیمی اصلاحات: پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات

اجلاس میں صوبائی سطح پر پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس فیصلے کے تحت پانچویں کلاس کے طلبہ کا تعلیمی جائزہ لیا جائے گا جبکہ آٹھویں کلاس کے طلبہ کا باقاعدہ امتحان ہوگا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیمی معیار میں بہتری اور طلبہ کی کارکردگی کا درست اندازہ لگانا ہے۔

جیلوں میں انڈسٹری کا قیام

وزیراعلیٰ مریم نواز نے جیلوں میں قیدیوں کے لیے باقاعدہ انڈسٹریز قائم کرنے کا حکم دیا، تاکہ قیدی ہنرمندی حاصل کر کے معاشرے میں واپس جانے کے بعد بہتر روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔

 پیٹرول پمپس کے قیام کے لیے آن لائن ایپلی کیشن

صوبائی کابینہ نے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول پمپس کے قیام کے لیے آن لائن ایپلی کیشن کی منظوری بھی دی۔ اس اقدام سے بزنس کرنے والوں کو آسانی اور شفافیت فراہم ہوگی جبکہ کرپشن اور غیر ضروری تاخیر میں کمی آئے گی۔

 وائس چانسلر کی تعیناتی اور معیار

اجلاس میں تعلیمی اداروں کے لیے وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے مارکیٹ سے ہائرنگ کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ امیدوار کو وائس چانسلر کے عہدے کے لیے کم از کم 80 فیصد مارکس حاصل کرنے ہوں گے۔

 سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کو 2.6 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی، جو سیلاب متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں پر خرچ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن مدد فراہم کرے گ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button