عالمی
Trending

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو: غزہ پر قبضہ نہیں، حماس سے آزادی کا منصوبہ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو: غزہ پر قبضہ نہیں، حماس سے آزادی کا منصوب

یروشلم — اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ غزہ پر قبضہ نہیں، حماس سے آزادی کا منصوبہ ہے  ان کی حکومت غزہ پر قبضہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی بلکہ مقصد اسے حماس کے کنٹرول سے "آزاد” کرانا ہے۔

نیتن یاہو کے مطابق، منصوبے کے تحت غزہ کو غیر مسلح کر کے ایک پُرامن شہری انتظامیہ قائم کی جائے گی، جس میں نہ فلسطینی اتھارٹی کو جگہ ملے گی اور نہ ہی حماس یا کسی دہشت گرد تنظیم کو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ اقدام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز کی منظوری دی تھی، جس پر آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈ اور برطانیہ نے سخت مخالفت کی۔ ان ممالک نے مشترکہ بیان میں اسرائیل کے بڑے فوجی آپریشن کو مسترد کرتے ہوئے دو ریاستی حل پر زور دیا۔

پاکستان سمیت کئی ممالک نے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مظالم کے دوران اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیلی منصوبے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ غزہ پر قبضے کی کوشش اسرائیلی افواج کو مہنگی پڑے گی۔

                                                                                                                                         مزید پڑھیں

                   صدر ٹرمپ کی کوششوں سے آذربائیجان اور آرمینیا میں امن معاہدہ | مکمل جنگ بندی پر اتفاق

صدر ٹرمپ کی کوششوں سے آذربائیجان اور آرمینیا میں امن معاہدہ | مکمل جنگ بندی پر اتفاق

واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن قائم ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک نے مکمل جنگ بندی پر اتفاق کرتے ہوئے ایک باضابطہ امن معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ، آذربائیجان کے صدر اور آرمینیا کے صدر کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شریک ہوئے جہاں معاہدے کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

یہ معاہدہ حالیہ کشیدگی اور جھڑپوں کے بعد قفقاز خطے میں امن و استحکام کی اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button