تجارتی خبریںخواتین کارنر
Trending

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 10 ہزار روپے سے تجاوز

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 10 ہزار روپے سے تجاوز

فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آج بھی سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

آل صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے ہوگئی ہے۔


10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے اضافے سے بڑھ کر 3 لاکھ 51 ہزار 474 روپے تک جا پہنچی ہے۔


عالمی مارکیٹ کے نرخ

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں سونا 35 ڈالر بڑھ کر 3890 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے نرخ اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ ہے۔

مزید خبریں

ایف بی آر کا پہلی سہ ماہی میں 195 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال

ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو میں پہلی سہ ماہی کے دوران 195 ارب روپے کا شارٹ فال

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 195 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو جولائی سے ستمبر تک 3020 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کرنے تھے، تاہم صرف 2885 ارب روپے ہی جمع کیے جا سکے۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 2025 میں ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو ہدف کے مقابلے میں 135 ارب روپے کم رہا۔
ایف بی آر نے ستمبر میں 1230 ارب روپے اکٹھے کیے جبکہ ہدف اس سے کہیں زیادہ تھا۔


سہ ماہی کے مجموعی اعداد و شمار

  • ٹارگٹ ریونیو (جولائی تا ستمبر): 3020 ارب روپے

  • حاصل شدہ ریونیو: 2885 ارب روپے

  • شارٹ فال: 195 ارب روپے

ایف بی آر ذرائع کے مطابق 30 ستمبر تک 40 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہو چکے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حتمی اعداد و شمار کے بعد ریونیو میں کچھ اضافے کا امکان موجود ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق ایف بی آر کے لیے اہداف پورے نہ کرنا ملکی معیشت پر دباؤ بڑھا سکتا ہے۔ تاہم انکم ٹیکس گوشواروں میں اضافے کو ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقا کی ٹیم کو پاکستان میں وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button