عالمی
Trending

ملالہ یوسفزئی کا سیلاب متاثرین کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر گرانٹ کا اعلان

ملالہ یوسفزئی کا سیلاب متاثرین کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر گرانٹ کا اعلان

: ملالہ یوسفزئی کا سیلاب متاثرین کیلئے گرانٹ کا اعلان

لاہور: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد متاثرہ طلبہ اور تعلیمی اداروں کی بحالی کے لیے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں ملالہ فنڈ کی جانب سے:

  • “ادارہ تعلیم و آگاہی” کیلئے 2 لاکھ ڈالر

  • “ماونٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ” کیلئے 30 ہزار ڈالر
    مختص کیے گئے ہیں تاکہ متاثرہ طلبہ کو تعلیم کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

ملالہ یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ سیلاب نے پاکستان کے ہر صوبے میں تباہی پھیلائی ہے، جس سے نہ صرف لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں بلکہ سینکڑوں اسکول بھی متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم شدید متاثر ہوئی ہے۔


 ملالہ یوسفزئی کا پیغام

ملالہ نے کہا کہ

"مشکل کی اس گھڑی میں میرا دل پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔ ہمیں ریلیف کی کوششوں میں فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ کھڑے ہو کر مدد کرنی ہوگی۔”

مزید خبریں

کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے کا معام: بھارتی بورڈ کا نیا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان میں گیمنگ اور اینیمیشن کی سب سے بڑی صنعت کا آغاز

اسلام آباد: پاکستان میں گیمنگ اور اینیمیشن کے شعبے میں سب سے بڑی اور منظم صنعت کے قیام کا آغاز ہوگیا ہے۔ وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ اور ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کے درمیان معاہدے کے تحت سینٹر آف ایکسیلنس اِن گیمنگ اینڈ اینیمیشن قائم کیا جائے گا، جو نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت اور سہولیات فراہم کرے گا۔

گیمنگ اور اینیمیشن کا نیا دور شروع

اس معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ، ہم نیٹ ورک کی مومنہ درید اور درید قریشی، اگنائٹ کے نمائندے رفیق بوریرو اور بلال عباسی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکنالوجی اور تخلیقی صنعتوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ ان کے مطابق:

“وزیر اعظم کا یہ بنیادی اصول ہے کہ نوجوانوں پر خرچ سرمایہ کاری ہے، خرچ نہیں۔”

200 اسٹارٹ اپس اور 10 ہزار نوجوانوں کی تربیت

معاہدے کے مطابق اگلے پانچ سال میں:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button