قومی
Trending

چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ، آئندہ ہفتوں میں مزید کلاؤڈ برسٹ کے امکانات

چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ، آئندہ ہفتوں میں مزید کلاؤڈ برسٹ کے امکانات

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے خبردار کیا ہے کہ ملک کو آئندہ ہفتوں میں مزید کلاؤڈ برسٹ جیسی سنگین موسمی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کے مطابق شمالی علاقوں سمیت پنجاب اور آزاد کشمیر میں غیر متوقع بارشیں اور کلاؤڈ برسٹ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔


چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ:https://www.geonewsurdu.tv/latest/412632-

"آئندہ دو سے تین ہفتوں میں مزید کلاؤڈ برسٹ دیکھنے پڑ سکتے ہیں، اور خیبرپختونخوا جیسی صورتحال دوبارہ پیش آ سکتی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی پنجاب، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان ایسے علاقے ہیں جہاں اگلے تین سے چار ہفتوں میں شدید موسمی حالات دیکھنے کو مل سکتے ہیں


خیبرپختونخوا میں تباہی کی مثال

خیبرپختونخوا میں تباہی ۔حالیہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث اب تک 328 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ٹیموں کے مطابق متاثرہ اضلاع میں متعدد گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں، اور سیکڑوں خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔خیبر پختونخواہ میں سیلاب کے بعد تباہ کاریاں "خیبر پختونخوا میں بارش اور سیلاب


گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ کا حالیہ واقعہ

اس سے چند ہفتے قبل گلگت بلتستان میں  کلاوڈ برسٹ  ہوا تھا۔ اس کے نتیجے میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں، جس کے بعد نہ صرف سیلابی ریلے آئے بلکہ لینڈ سلائیڈنگ نے بھی متعدد دیہات کو متاثر کیا۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق اس واقعے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔

ماہرین موسمیات اور این ڈی ایم اے دونوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایسے شدید واقعات کی شدت اور تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

پاک فوج اور سول ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں پہلے سے موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کر دی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائیاں کی جا سکیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ جیسے واقعات عموماً اچانک اور شدید ہوتے ہیں، اس لیے شہریوں کو مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں

ملک بھر میں 48 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب سے 344 افراد جاں بحق، 148 زخمی

خیبر پختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے — 4 اضلاع آفت زدہ قرار، 126 سے زائد جاں بحق

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button