انٹرٹینمنٹ
Trending

آئمہ بیگ کی شادی کی خبریں، دُلہے کا نام اور تصاویر بھی گردش کرنے لگیں

آئمہ بیگ کی شادی کی خبریں، دُلہے کا نام اور تصاویر بھی گردش کرنے لگیں

پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ کی شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں جن کے مطابق گلوکارہ نے کینیڈا میں مشہور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد سے شادی کرلی ہے۔

کچھ شوبز سوشل میڈیا پیجز نے ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں آئمہ بیگ اور زین احمد کو عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیاں تیز ہوگئی ہیں اور ہر کوئی اس خبر کی تصدیق جاننے کے لیے بے تاب ہےآئمہ بیگ کی شادی کی خبریں۔

ابھی تک آئمہ بیگ اور زین احمد کی جانب سے شادی کی تصدیق یا تردید کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ جب تک گلوکارہ خود اس خبر پر روشنی نہیں ڈالتی، حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

آئمہ بیگ اور زین احمد کے تعلقات

یہ پہلی بار نہیں کہ دونوں کی قربتوں کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس سے قبل بھی میڈیا میں آئمہ بیگ اور زین احمد کے تعلقات کی افواہیں سامنے آچکی ہیں۔ دونوں کو مختلف عوامی تقریبات اور دوستوں کی محفلوں میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

زین احمد کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے 2018 میں اپنا فیشن برانڈ لانچ کیا۔ ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات نہ صرف پاکستان بلکہ بالی وڈ اور ہالی وڈ میں بھی پہنے گئے ہیں۔ بھارتی ہدایتکار کرن جوہر، ریپر فرینچ مونٹانا اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار رض احمد بھی ان کے ڈیزائن پہن چکے ہیں۔

یاد رہے کہ آئمہ بیگ نے 2021 میں اداکار شہباز شگری سے منگنی کی تھی تاہم ایک سال بعد ہی دونوں کے راستے جدا ہوگئے۔ گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر شہباز شگری سے تعلق ختم ہونے کا باضابطہ اعلان بھی کیا تھا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اس وقت آئمہ بیگ کی شادی کے چرچے ہیں۔ مداح یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ آیا یہ خبریں سچ ہیں یا محض افواہیں۔

مداحوں کی بڑی تعداد آئمہ بیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تبصرے کر رہی ہے اور اس خبر پر ردِعمل دینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ گلوکارہ کی خاموشی نے مداحوں کی تجسس میں مزید اضافہ کردیا ہے

                                                 اداکارہ صبا قمر کی طبیعت اچانک خراب، اسپتال منتقل – شوٹنگ کے دوران پیش آیا واقعہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button