
اداکارہ حبا علی کا انکشاف: لڑکیوں کی یہ عادت ان کا گھر برباد کر رہی ہے
پاکستانی اداکارہ حبا علی نے ایک حالیہ انٹرویو میں لڑکیوں کی وہ عادت واضح کردی جو ان کے گھروں کے ٹوٹنے اور رشتوں کے بگاڑ کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ لڑکیوں کا کون سا عمل شادی شدہ زندگی میں مسائل پیدا کرتا ہے؟ اس پر حبا علی نے جواب دیا:
"لڑکیوں میں موجود جلن اور مقابلے کی عادت اکثر گھروں کے برباد ہونے کا باعث بنتی ہے۔”
انہوں نے کہا کہ اکثر خواتین دوسروں کو دیکھ کر اپنے شوہروں سے غیر ضروری تقاضے کرتی ہیں، جس سے رشتے کمزور ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے اپنی ایک دوست کی مثال دی اور بتایا کہ اس کی شادی متاثر ہونے کی بڑی وجہ یہی عادت تھی۔
"میری دوست کے شوہر نے کہا کہ وہ بار بار دوسروں کی چیزوں کا تقابل کرکے مجھ پر دباؤ ڈالتی ہیں۔ کبھی کہتی ہیں فلاں نے گاڑی خرید لی، کبھی کہتی ہیں مجھے بھی وہی ڈریس چاہیے جو کسی اور نے پہنا۔”
حبا علی نے خواتین کو مشورہ دیا کہ ہر انسان کے حالات اور وسائل مختلف ہوتے ہیں، اس لیے دوسروں کی دیکھا دیکھی کرنے کے بجائے حقیقت کو تسلیم کریں۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا نے لڑکیوں کے ذہن پر منفی اثر ڈالا ہے۔
"میں لڑکیوں کو یہی کہوں گی کہ سنی سنائی باتوں اور سوشل میڈیا پر دیکھے گئے لائف اسٹائل پر نہ چلیں بلکہ اپنی عقل کا استعمال کریں۔




