
ٹک ٹاک نے نئے فیچرز کا اعلان کیا — اب وائس میسجز اور امیج شیئرنگ بھی ممکن
دنیا بھر میں مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لیے مزید دلچسپ اور مفید فیچرز متعارف کرانے جا رہی ہے۔ ان نئے فیچرز میں وائس میسجز اور امیج شیئرنگ شامل ہیں جو آئندہ ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
ٹک ٹاک کا بنیادی فوکس ہمیشہ ویڈیوز پر رہا ہے، مگر اب کمپنی اپنے پلیٹ فارم کو ایک بہتر سوشل اسپیس بنانے جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے ڈائریکٹ میسج (DM) کو مزید انٹرایکٹو اور پرکشش بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
نئے فیچر کے تحت صارفین اب صرف لکھنے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ایک دوسرے کو براہِ راست وائس نوٹس بھی بھیج سکیں گے۔ اس سے دوستوں اور کمیونیٹی ممبرز کے درمیان فوری رابطہ اور ذاتی انداز میں بات چیت آسان ہوگی۔
ٹک ٹاک صارفین کو جلد یہ سہولت بھی ملے گی کہ وہ اپنے پیغامات میں تصاویر بھی شیئر کر سکیں۔ یہ اپ ڈیٹ پلیٹ فارم کو صرف ویڈیو نہیں بلکہ مکمل میڈیا کمیونیکیشن ٹول میں تبدیل کر دے گی۔
ٹک ٹاک کے ترجمان جاشیل جونز کے مطابق:
“ہمارا مقصد ہے کہ ٹک ٹاک کو ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا جائے جہاں لوگ نہ صرف ویڈیوز دیکھ سکیں بلکہ اپنے دوستوں اور کمیونیٹیز سے ہر ممکن طریقے سے جُڑ سکیں۔ نئے فیچرز صارفین کے تجربے کو بہتر بنائیں گے اور انہیں مزید قریب لائیں گے۔”
یہ فیچرز ان تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے جنہیں پہلے سے ڈی ایمز (Direct Messages) کی سہولت میسر ہے۔ اس طرح ٹک ٹاک پر کمیونیکیشن زیادہ متنوع اور دل چسپ شکل اختیار کر لے گی۔
کچھ صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ نئے فیچرز کے ساتھ پرائیویسی اور ڈیٹا سیکیورٹی کے انتظامات کس حد تک مؤثر ہوں گے۔ تاہم ٹک ٹاک کی ٹیم نے یقین دلایا ہے کہ وہ صارفین کی پرائیویسی کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
مزید پڑھیں
فیملی کی دولت اہم نہیں، خواتین کی اصل طاقت اپنی کمائی ہے: ماورا حسین
پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے خواتین کی مالی آزادی کے حوالے سے ایسا بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چاہے فیملی کتنی بھی امیر کیوں نہ ہو، عورت کی اصل طاقت اور اعتماد صرف اس وقت آتا ہے جب وہ اپنی کمائی کرتی ہے۔
اداکارہ ماورا حسین کا ایک مختصر کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہا ہے، جس میں انہوں نے لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
“جتنی بھی لڑکیاں مجھے دیکھ رہی ہیں، میں ان سے یہ کہنا چاہوں گی کہ آج کے دور میں سب سے بڑی طاقت مالی آزادی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ چاہے آپ کی فیملی مالی طور پر کتنی ہی مضبوط کیوں نہ ہو، یا آپ کے شوہر اور سسرال والے امیر ہوں، لیکن وہ اعتماد صرف اپنی کمائی سے حاصل ہوتا ہے




