
مدیحہ امام کو یمنیٰ زیدی سمجھ کر خاتون کا شوہر سے جھگڑا، دلچسپ انکشاف
پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں دلچسپ انکشاف
پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ بیرون ملک ایک خاتون نے انہیں یمنیٰ زیدی سمجھ کر اپنے شوہر سے جھگڑا کر لیا۔
یہ دلچسپ واقعہ مدیحہ امام نے حال ہی میں جیو نی کے مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں میزبان تابش ہاشمی سے گفتگو کے https://www.geonewsurdu.tv/latest/416893-دوران سنایا۔
ڈراموں کے نام سن کر چونک گئی
اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک مرتبہ بیرون ملک شاپنگ مال میں موجود تھیں جب ایک خاتون ان کے پاس بھاگتی ہوئی آئیں اور ان سے کہا کہ وہ ان کے ڈراموں کی بڑی مداح ہیں۔
مدیحہ امام کے مطابق خاتون نے جب ڈراموں کے نام گنوانا شروع کیے تو وہ حیران رہ گئیں، کیونکہ وہ سارے ڈرامے دراصل یمنیٰ زیدی کے تھے۔
مدیحہ امام نے کہا کہ وہ جان بوجھ کر خاموش رہیں تاکہ خاتون سیلفی لے کر چلی جائیں اور بعد میں انہیں خود احساس ہو جائے، مگر ایسا نہ ہوا۔
خاتون نے اس کے بعد ان سے آٹوگراف بھی مانگ لیا جس پر انہوں نے صرف Love لکھ کر دے دیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب خاتون کے شوہر وہاں آئے تو انہوں نے بیوی کو سمجھایا کہ یہ مدیحہ امام ہیں، یمنیٰ زیدی نہیں۔ تاہم خاتون بضد رہیں کہ وہی درست پہچان رہی ہیں۔
یہاں تک کہ خاتون اپنے شوہر سے جھگڑنے لگیں اور کہنے لگیں:
"ڈرامے میں دیکھتی ہوں میں، یا تم دیکھتے ہو؟ مجھے بہتر پتہ ہے یہ کون ہیں!”
مدیحہ امام نے مزید بتایا کہ آٹوگراف دینے کے بعد وہ خاتون اپنے شوہر سے بحث کرتی ہوئی وہاں سے چلی گئیں اور یہ واقعہ ہمیشہ کے لیے ان کی یادوں میں محفوظ ہوگیا۔
مزید خبریں
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا





