
فواد خان کی بالی وڈ فلم "عبیر گلال” 29 اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے تیار
کراچی: پاکستان کے معروف اداکارفواد خان کی بالی وڈ فلم "عبیر گلال” 29 اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے تیار ہو گئی ہے۔ فلم کو بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں 29 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔

فواد خان کا بالی وڈ میں کامیاب سفر
فواد خان کا شمار ان پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی وڈ میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔
تاہم ہندو انتہاپسندوں کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی، جس کے باعث اس فلم کی ریلیز بھی تاخیر کا شکار رہی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، فلم "عبیر گلال” بھارت میں ریلیز نہیں کی جائے گی، تاہم باقی دنیا میں یہ فلم 29 اگست کو بڑے پردے پر دیکھی جا سکے گی۔
فلم میں فواد خان کے ساتھ معروف بھارتی اداکارہ وانی کپور بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
اس سے قبل فلم کا پہلا گانا ریلیز کیا جا چکا ہے، جسے مداحوں نے خوب سراہا۔ فواد خان اور وانی کپور کی اسکرین کیمسٹری کو شائقین نے مثبت ردعمل دیا۔
مزید پڑھیں
اداکارہ صبا قمر دمہ کے باعث لاہور اسپتال میں زیر علاج | ڈاکٹروں کی ایک ماہ آرام کی ہدایت
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ صبا قمر، جو اپنی شاندار اداکاری اور بے مثال پرفارمنسز کے باعث معروف ہیں، حال ہی میں دمہ (Asthma) کے باعث لاہور کے ڈیفنس میں واقع ایک نجی اسپتال میں داخل ہوئیں۔ دورانِ شوٹنگ طبیعت کی اچانک خرابی نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا، تاہم فیملی ذرائع کے مطابق ان کی حالت اب بہتر ہے۔
کچھ روز قبل شوٹنگ کے دوران صبا قمر کو سانس لینے میں دشواری اور تھکن کا سامنا کرنا پڑا۔ شوٹنگ ٹیم نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی لیکن صورتحال برقرار رہنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے ان کا مکمل طبی معائنہ اور مختلف
ٹیسٹ کروائے جن کے بعد یہ تصدیق ہوئی کہ انہیں دمہ کی پرانی شکایت کے باعث یہ پیچیدگی پیش آئی۔
معالج ڈاکٹروں نے صبا قمر کو کم از کم ایک ماہ مکمل آرام کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ وہ دمہ کی شدت کو قابو میں لا سکیں اور دوبارہ کام پر واپسی سے پہلے مکمل صحت یاب ہو سکیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق انہیں ضروری علاج اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں اور حالت میں بہتری آ رہی ہے۔




