قومی
Trending

سید علی گیلانی کا نعرہ ”ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے“ پوری دنیا میں گونج رہا ہے، عطاء اللہ تارڑ

سید علی گیلانی کا نعرہ ”ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے“ پوری دنیا میں گونج رہا ہے، عطاء اللہ تارڑ

یوم استحصال کشمیر ریلی، دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک

اسلام آباد ۔
مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی اور 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف یوم استحصال کشمیر ریلی منگل کو دفتر خارجہ سے شروع ہوئی جو ریڈیو پاکستان چوک سے ہوتی ہوئی ڈی چوک پہنچی۔ ریلی میں دفتر خارجہ کے سینئر حکام سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، طلباء و طالبات اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

ریلی میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے گئے جبکہ ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارتی قبضہ نامنظور کے نعرے لگائے۔ ڈی چوک پہنچنے پر ٹھیک 10 بجے سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے تحریک آزادی کشمیر کے

شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کا 5 اگست 2019ء کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری تنہاء نہیں، پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ لازوال ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور ہماری قومی میراث ہے، سید علی گیلانی کا نعرہ ”ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے“ پوری دنیا میں آج بھی گونج رہا ہے، پاکستان دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑتا رہے گا۔

تقریب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈآر اور دیگر نے بھی خظاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button