قومی
Trending

بھارت نے ٹرمپ انتظامیہ سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے لابنگ فرم رکھ لی

 بھارت نے ٹرمپ انتظامیہ سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے لابنگ فرم رکھ لی

واشنگٹن: بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بے رخی اور بڑھتے ہوئے تجارتی تنازعات کے بعد ٹرمپ انتظامیہ سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے ایک امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلوم برگ https://www.bloomberg.com/asiaکے مطابق امریکا کی جانب سے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے اور تجارتی ڈیل فائنل نہ ہونے کے بعد بھارتی سفارتخانے نے واشنگٹن میں واقع Mercury Public Affairs LLC کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ 18 اگست کو طے پایا جس کے تحت لابنگ فرم کو حکومتی تعلقات، میڈیا تعلقات اور دیگر خدمات فراہم کرنے پر بھارتی سفارتخانہ ماہانہ 75 ہزار ڈالر ادا کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں تناؤ پایا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ وقتاً فوقتاً پاک بھارت جنگ میں کردار ادا کرنے کا ذکر کرتے ہیں جسے بھارت تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

مزید پڑھیں

سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اضافہ مانگ لیا، اوگرا نے صارفین کو ریلیف دینے کا عندیہ دیا

لاہور : سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کمپنی نے 291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست اوگرا میں جمع کرائی۔

چیئرمین اوگرا مسرور خان کی سربراہی میں گیس کی قیمتوں پر عوامی سماعت ہوئی۔ اس دوران:

  • سوئی ناردرن کے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ گیس ٹرانسپورٹیشن کی لاگت بڑھ گئی ہے۔

  • انڈسٹریل صارفین نے اس مطالبے کی مخالفت کی اور کہا کہ مزید بوجھ صارفین پر ڈالنا ناانصافی ہے۔

  • سماعت میں عوامی نمائندوں اور صنعتی صارفین نے گیس کمپنیوں پر شدید تنقید کی۔

  • پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا
  • اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضمنی انتخابات کے لیے دو حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

    پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے جاری اعلامیے کے مطابق:

    • حلقہ پی پی 87 سے مُنزہ فاطمہ امیدوار ہوں گی۔

    • حلقہ این اے 66 سے عین احمد تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ باقی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے امیدواروں کا فیصلہ پارٹی جلد کرے گی۔

    سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق:

    • علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    • کمیٹی نے کہا کہ جس انداز میں گرفتاری عمل میں لائی گئی وہ قابلِ مذمت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button