قومی
Trending

سیاست میں بات چیت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

سیاست میں بات چیت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں اختلافات اپنی جگہ لیکن بات چیت اور مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا اور اس حوالے سے تمام ادارے الرٹ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ذاتی طور پر صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں جبکہ وفاقی حکومت ہر سطح پر خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ امدادی سرگرمیوں کے لیے ادویات، راشن، کیمپس اور دیگر اشیائے ضرورت فوری طور پر بھیجی جا رہی ہیں تاکہ متاثرہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ ایک قومی ایشو ہے اور اس پر سیاست کرنے کی بجائے سب کو مل کر متاثرین کی بحالی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button