کھیلوں کی دنیا
Trending

ایشیا کپ 2025 میں بھارت کے خلاف یو اے ای کی ٹیم صرف 57 رنز بنا کر آؤٹ

دبئی میں کھیلا گیا دوسرا میچ

ایشیا کپ 2025 میں بھارت کے خلاف یو اے ای کی ٹیم صرف 57 رنز بنا کر آؤٹ

ایشیا کپ 2025 کا دوسرا میچ دبئی میں کھیلا گیا جہاں بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

یو اے ای کی ٹیم 13.1 اوورز میں صرف 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

  • اوپنر علیشان 22 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

  • کپتان محمد وسیم نے 19 رنز بنائے۔

  • باقی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

بھارت کے اسپنر کلدیپ یادیو نے صرف 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شیوام دوبے نے 3 شکار کیے۔ بقیہ بیٹرز بھارتی بولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔

بھارت اور یو اے ای، ایشیا کپ 2025 کے گروپ اے میں شامل ہیں۔ اس بڑی شکست کے بعد یو اے ای کے ٹورنامنٹ میں مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

مزید خبریں

آئی سی سی رینکنگ اپ ڈیٹ: شبمن گل ون ڈے میں سرفہرست، ٹی ٹوئنٹی میں ابھیشیک شرما نمبر ون

آئی سی سی رینکنگ اپ ڈیٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بھارتی بیٹرز نے اپنی بالادستی قائم رکھی ہے۔

ون ڈے رینکنگ

  • بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے شبمن گل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

  • پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

  • انگلینڈ کے جو روٹ 5 درجے ترقی کے بعد 19 ویں جبکہ جوز بٹلر 7 درجے ترقی کے بعد 35 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

بولرز کی رینکنگ میں:

  • جنوبی افریقہ کے کیشو مہراج نمبر ون پر موجود ہیں۔

  • انگلینڈ کے جوفرا آرچر 16 درجے بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔

  • پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد 16 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

آل راؤنڈرز میں زمبابوے کے سکندر رضا اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔


ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

  • بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔

  • سری لنکا کے کوشال پریرا تین درجے بہتری کے بعد ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے۔

  • پاکستان کے بابر اعظم تین درجے تنزلی کے بعد 24 ویں، جبکہ محمد رضوان چھ درجے تنزلی کے بعد 28 ویں نمبر پر آگئے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں نیا سنگ میل
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کاروبار کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا۔ ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کرنے کا رجحان غالب رہا جس کے باعث مارکیٹ میں دباؤ دیکھنے میں آیا۔

    بعدازاں کاروباری دن کے دوران سرمایہ کاروں نے دوبارہ دلچسپی دکھائی جس سے مارکیٹ میں تیزی آئی۔ خریداروں کے متحرک ہونے کی وجہ سے 100 انڈیکس نے نہ صرف مندی کو توڑا بلکہ دن کے اختتام تک شاندار ریکوری کی۔


     100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

    کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 457 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,57,020 پوائنٹس پر بند ہوا۔
    اس کے ساتھ ہی تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس نے 1,57,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کی۔

    کاروباری سیشن کے دوران 100 انڈیکس نے 1,57,479 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی قائم کی۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور ملکی معیشت میں مثبت اشارے مارکیٹ میں بہتری کا باعث بنے۔


    ماہرین معاشیات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی یہ کارکردگی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔
    ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام، زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام اور روپے کی قدر میں بہتری نے بھی مارکیٹ پر مثبت اثرات ڈالے ہیں

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button