خبر
Trending

ڈان نیوز کے صحافی عبداللہ مومند کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا ایک ارب روپے کا نوٹس

صحافی کے سوالات پر تنازع کھڑا ہوگیا

ڈان نیوز کے صحافی عبداللہ مومند کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا ایک ارب روپے کا نوٹس

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صحافی عبداللہ مومند کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا
خیبرپختونخوا ہاؤس میں صحافی نے بد نیتی پر مبنی سوالات پوچھے نوٹس کا متن
سوال پوچھا گیا خیبرپختونخوا میں حکومت کون چلا رہا ہے نوٹس کا متن
پوچھا گیا عمران خان کے حکم باوجود تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کو کابینہ کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا نوٹس کا متن
"کہا جارہا ہے فیصل امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے معاملات چلا رہے ہیں” نوٹس کا متن
یہ سوال ڈی فیمیشن آرڈیننس 2002 کے سیکشن تین اور چار کے زمرے میں آتا ہے نوٹس کا متن
اس سوال سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے شہرت کو نقصان پہنچا نوٹس کا متن
اس سوال سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا نوٹس کا متن
اس سوال سے رشتہ داروں، ساتھیوں اور عوام کی نظر میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی عزت کم ہوئی نوٹس کا متن
یہ سوال نہ صرف توہین آمیز تھا بلکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی نوٹس کا متن
صحافی نے یہ سوال پوچھ کر صوبے کے چیف ایگزیکٹیو، صوبائی حکومت کی بدنامی کی نوٹس کا متن
فیصل امین گنڈا پور پر اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق سوال فوجداری قوانین کے زمرے میں آتا ہے
ڈی فیمیشن آرڈیننس 2002 کے تحت سات دن کے اندر غیر مشروط تحریری معافی مانگے نوٹس کا متن
معافی نہ مانگنے کی صورت کا متعلقہ ایجنسی میں سائبر کرائم قوانین کے تحت کاروائی کی جائے گی نوٹس کا متن

مزید خبریں

سلمان علی آغا: مڈل آرڈر بیٹنگ بہتر بنانا ہوگی، اب تک اپنی بہترین کارکردگی نہیں دےسکے

ڈان نیوز کے صحافی عبداللہ مومند کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا ایک ارب روپے کا نوٹس

ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ کامیابی کے باوجود کپتان سلمان علی آغا نے اعتراف کیا کہ قومی ٹیم نے ابھی تک اپنی اصل کارکردگی پیش نہیں کی۔

سلمان علی آغا نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف سپر فور میچ بڑا امتحان ہوگا، مگر پاکستان تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن بالخصوص مڈل آرڈر میں بہتری لانا ناگزیر ہے کیونکہ یہی وہ مرحلہ ہے جو کسی بھی ٹیم کی فتح یا شکست کا فیصلہ کرتا ہے۔

کپتان نے کہا کہ اوپنرز اکثر ٹیم کو اچھا آغاز دیتے ہیں لیکن مڈل اوورز میں وکٹیں کھونے سے بڑا ہدف مشکل ہو جاتا ہے۔
سلمان علی آغا نے زور دیا کہ اگر کھلاڑی اس حصے میں سمجھداری سے کھیلیں تو پاکستان باآسانی 170 رنز یا اس سے زیادہ کا ہدف بنا سکتا ہے، جو کسی بھی ٹیم کو دباؤ میں ڈالنے کے لیے کافی ہے۔


شاہین اور ابرار پر مکمل اعتماد

اپنے بیان میں سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان کے پاس شاہین آفریدی جیسا میچ ونر بولر ہے جو کسی بھی وقت گیم کا نقشہ بدل سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ابرار احمد بھی لگاتار بہترین بولنگ کرتے ہوئے اہم مواقع پر ٹیم کو کامیابی دلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بیٹنگ یونٹ مستحکم ہو جائے تو پاکستان دنیا کی کسی بھی مضبوط ٹیم کو مات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button