عالمی
Trending

آذربائیجان کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ فوجی ایوارڈ سے نوازنا — عسکری تعاون کا اعتراف

آذربائیجان کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ فوجی ایوارڈ سے نوازنا — عسکری تعاون کا اعتراف

راولپنڈی — پاکستان اور آذربائیجان کے مضبوط عسکری تعلقات کی ایک اور روشن مثال سامنے آئی ہے، جب آذربائیجان نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اپنے اعلیٰ عسکری اعزاز "پیٹریاٹک وار فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کا اعلیٰ فوجی ایوارڈ دیتے ہوئے کرنل جنرل کریم ولیوفمیڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون” سے نوازا۔


جی ایچ کیو میں پروقار تقریب

جی ایچ کیو آمد پر آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولیوف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اس موقع پر کرنل جنرل کریم ولیوف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور کرنل جنرل کریم ولیوف کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے پاکستان اور آذربائیجان کے گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


ایوارڈ کی پیشکش اور اہمیت

کرنل جنرل کریم ولیوف نے صدر الہام علیوف کی جانب سے فیلڈ مارشل کو پیٹریاٹک وار میڈل عطا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ ایوارڈ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین عسکری تعاون میں فیلڈ مارشل کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔

کرنل جنرل کریم ولیوف نے دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کی غیر متزلزل کوششوں کو سراہا اور دفاع و سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر آذربائیجان کی قیادت کو مبارکباد دی اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کرنل جنرل کریم ولیوف نے بھی یومِ آزادی اور فتح کی تقریبات کے موقع پر پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات نہ صرف عسکری شعبے میں مضبوط ہیں بلکہ دونوں ممالک بین الاقوامی فورمز پر بھی ایک دوسرے کی حمایت کرتے آئے ہیں۔

آذربائیجان کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو یہ اعلیٰ فوجی اعزاز دینا نہ صرف ان کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور پائیدار عسکری تعلقات کی علامت بھی ہے۔

مزید پڑھیں

            فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پاکستان کا صدر بننے سے متعلق تمام باتیں اور قیاس آرائیاں بالکل بے بنیاد ہیں۔

برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے برطانوی جریدے "دی اکنامسٹ” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں پھیلائی جانے والی یہ باتیں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ نہ تو صدر مملکت کے استعفے کی کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی آرمی چیف عاصم منیر اس منصب کے خواہشمند ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button