
پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی حجم میں 16 فیصد اضافہ، برآمدات اور درآمدات کی تفصیل جاری
اسلام آباد: ادارہ شماریات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ مالی سال میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ مالی سال کا تجارتی حجم
دستاویز کے مطابق، مالی سال 2023-24 میں پاک امریکا تجارتی حجم 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہا۔
امریکا کی پاکستان کو درآمدات: 1 ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز
پاکستان کی امریکا کو برآمدات: 5 ارب 83 کروڑ ڈالرز
برآمدات میں 10 فیصد اضافہ
پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔
اہم برآمداتی اشیا اور ان کی مالیت
بستر، میز، ٹوائلٹ اور کچن چادریں: 1.038 ارب ڈالرز
مردانہ سوٹ، جیکٹ، ٹراؤزر: 936 ملین ڈالرز
ٹی شرٹس: 36 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز
جرسیاں اور پل اوورز: 31 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز
چمڑے کی مصنوعات: 16 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز
خواتین کے ملبوسات: 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز
درآمدات میں 40 فیصد اضافہ
پاکستان کی امریکا سے درآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔
اہم درآمداتی اشیا اور ان کی مالیت
روئی: 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز
لوہا اور اسٹیل اسکریپ: 16 کروڑ ڈالرز
سویابین: 13 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز
کوئلہ: 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز
کمپیوٹر مشینیں: 4 کروڑ ڈالرز
پیٹرولیم آئل مصنوعات: 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز
الیکٹرو میڈیکل آلات: 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز
خشک میوہ جات: 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز
تجارتی سرپلس کی صورتحال
اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 ارب ڈالر سے زائد رہا، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔
مزید پڑھیں
صدر ٹرمپ کی کوششوں سے آذربائیجان اور آرمینیا میں امن معاہدہ | مکمل جنگ بندی پر اتفاق
پیوٹن نے ٹرمپ سے متحدہ عرب امارات میں ملاقات کا اشارہ دے دیا




