قومی
Trending

احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، 236 ارب کے ترقیاتی منصوبے منظور

احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، 236 ارب کے ترقیاتی منصوبے منظور

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) اجلاس میں 236 ارب روپے کے 7 منصوبے منظور کیے گئے۔

اجلاس میں 228 ارب روپے مالیت کے 3 بڑے منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیے گئے۔ ان منصوبوں میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے اہم پروجیکٹس شامل ہیں۔

بلوچستان میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ایک ارب 38 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا پروگرام اصولی طور پر منظور کر لیا گیا، جس کے ذریعے تعلیمی سہولیات میں بہتری لائی جائے گی۔

 صحت کے شعبے میں کینسر ریسرچ انسٹیٹیوٹ

لاہور میں 74 ارب 92 کروڑ روپے کی لاگت سے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ و ریسرچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جسے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا ہے۔

68 ارب 73 کروڑ روپے لاگت سے سکھر-حیدرآباد موٹروے کی زمین خریدنے کا منصوبہ بھی ایکنک کو ارسال کیا گیا۔ این ایچ اے کو ہدایت دی گئی ہے کہ یہ منصوبہ 3 سال کے اندر مکمل کیا جائے۔

مزید خبریں

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا پر مکمل پابندی

اسلام آباد کے وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (FDE) نے نوٹس لیتے ہوئے بچوں کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

مراسلے کے مطابق سیکشن 3(2) کے تحت جسمانی سزا کو ’’قانون کی سنگین خلاف ورزی‘‘ قرار دیا گیا ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایف ڈی ای نے وضاحت کی کہ ماضی میں کئی بار ہدایات جاری کرنے کے باوجود شہری اور دیہی علاقوں کے کچھ سرکاری اداروں میں بچوں کو سزا دینے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

تمام اسکولز اور کالجز کے سربراہان کو فعال ایکشن کمیٹیاں تشکیل دینے اور اداروں میں نمایاں بینرز لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ والدین، طلبہ اور اساتذہ کو آگاہی دی جا سکے۔

ایف ڈی ای نے تمام ایریا ایجوکیشن آفیسرز کو 13 ستمبر کو لازمی سیمینارز منعقد کرنے اور ہر ادارے میں ’’قانون کے بارے میں آگاہی بینرز‘‘ لگانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

سرکاری حج اسکیم میں اصلاحات، حکومت کا عمرہ زائرین کے لیے ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button