علاقائی خبریں
Trending

کراچی میں موسلا دھار بارش سے اربن فلڈنگ، حادثات میں 10 افراد جاں بحق

کراچی میں موسلا دھار بارش سے اربن فلڈنگ، حادثات میں 10 افراد جاں بحق

کراچی منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث شدید متاثر ہوا ہے۔ بارش نے شہر کو ڈبو دیا، نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور اربن فلڈنگ نے نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج کردیا۔ مختلف حادثات کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں کرنٹ لگنے اور دیواریں گرنے کے واقعات شامل ہیں۔

شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت شہر کی اہم شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں، ٹریفک جام کے باعث شہری گھنٹوں سڑکوں پر محصور رہے۔ کئی مقامات پر گاڑیاں اور بسیں پانی میں پھنس گئیں، جبکہ بے بس شہری اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو دھکے لگا کر نکالنے پر مجبور ہوگئے۔

سرجانی ٹاؤن، گارڈن، شادمان ٹاؤن اور سخی حسن سمیت متعدد علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ نارتھ کراچی کے ناگن چورنگی کی فوڈ اسٹریٹ پر کئی دکانیں ڈوب گئیں۔ صورتحال اس قدر سنگین رہی کہ شہر کے بڑے حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی بارش کے بعد بری طرح متاثر ہوئیں جس سے عوام مزید مشکلات میں گھِر گئے۔


سندھ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان، گلشن حدید میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ

کراچی میں بڑھتی ہوئی مشکلات اور خطرناک صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ اور سعید غنی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں آج عام تعطیل ہوگی تاکہ شہری غیر ضروری مشکلات سے محفوظ رہ سکیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ آئندہ دنوں میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 170 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اولڈ ایئرپورٹ پر 158 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 153 ملی میٹر اور ناظم آباد میں 150 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج اور کل بارش کا زور منگل کی نسبت زیادہ ہوگا، جس کے باعث مزید اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں

میں رہنے والے فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں

۔کراچی میں موسلا دھار بارش کے باعث سڑکیں زیر

مزید پڑھیں

وفاقی وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر اور چیئرمین این ڈی ایم اے کی مون سون صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button