انٹرٹینمنٹ
Trending

ملتان میں پاکستان آئیڈل کے آڈیشن، موسیقی کے دیوانوں کی بڑی تعداد شریک

ملتان میں پاکستان آئیڈل کے آڈیشن، موسیقی کے دیوانوں کی بڑی تعداد شریک

ملتان میں پاکستان کا سب سے بڑا میوزک مقابلہ پاکستان آئیڈل سجایا گیا جس نے نوجوانوں اور شائقینِ موسیقی کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔ شہر کی آرٹس کونسل میں ہونے والے آڈیشنز میں مرد و خواتین، طلبہ و طالبات سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی سریلی آوازوں کے ذریعے قسمت آزمائی۔

نوجوانوں کی جاندار پرفارمنس

جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے بھی اس آڈیشن میں بھرپور شرکت کی۔ گلوکاری کے دوران انہوں نے اپنی آواز کے ایسے جوہر دکھائے کہ سننے والے جھوم اٹھے۔ شرکا نے پنجابی اور سرائیکی زبان کے مقبول گیت بھی پیش کیے جنہوں نے ماحول کو مزید رنگین اور دلکش بنا دیا۔

پاکستان آئیڈل کا نیا سیزن

یاد رہے کہ ایم ایچ ایل کی پیشکش، پاکستان آئیڈل کا یہ سنسنی خیز سیزن ایک بار پھر جیو ٹی وی https://www.geonewsurdu.tv/latest/412937-پر ناظرین کے دل جیتنے کے لیے آرہا ہے۔ شائقین کو ایک بار پھر شاندار آوازوں اور بہترین ٹیلنٹ سے بھرپور میوزیکل مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مزید پڑھیں

اداکارہ حبا علی کا انکشاف: لڑکیوں کی یہ عادت ان کا گھر برباد کر رہی ہے

مریم نواز کی جاپان کو پنجاب میں ہائبرڈ اور الیکٹرک کاروں کی تیاری و اسمبلنگ کی دعوت

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button