علاقائی خبریں
Trending

سکھر میں شوہر کی بہادری: مکے اور لاتوں سے مگرمچھ کا مقابلہ، بیوی کو بچا لیا

سکھر میں شوہر کی بہادری: مکے اور لاتوں سے مگرمچھ کا مقابلہ، بیوی کو بچا لیا

سکھر: تحصیل صالح پٹ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں نارا کینال کے کنارے کپڑے دھوتی ایک خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کر دیا۔ تاہم خاتون کے شوہر حب علی نے اپنی جان پر کھیل کر بیوی کو بچا لیا۔


 مگرمچھ کا اچانک حملہ

گزشتہ روز سکھر کے نارا کینال آرڈی 115 پر ایک خاتون کپڑے دھو رہی تھیں کہ اچانک مگرمچھ نے حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق، مگرمچھ نے خاتون کو اپنے جبڑوں میں جکڑ لیا اور پانی میں گھسیٹنے لگا۔

بیوی کو بچانے والے شوہر حب علی نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے فوراً نارا کینال میں چھلانگ لگا دی۔

حب علی کے مطابق، انہوں نے مگرمچھ کو بار بار مکے اور لاتیں ماریں، جس کے بعد مگرمچھ نے خاتون کو چھوڑ دیا۔

پولیس کے مطابق مگرمچھ کے حملے میں خاتون کی ٹانگ بری طرح زخمی ہو گئی، جس پر انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ واقعہ علاقے کے لوگوں کے لیے تشویش کا باعث بن گیا ہے کیونکہ نارا کینال میں مگرمچھ کی موجودگی سے پہلے بھی ایسے واقعات رپورٹ ہو چکے ہی

                                                                                                                                          مزید پڑھیں

     پی ٹی آئی کا لاہور سے 300 کارکنان گرفتار کیے جانے کا دعویٰ | شہر بھر میں یوم سیاہ احتجاج کی تیاری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button