تجارتی خبریں
Trending

پاکستان میں کرپٹو کرنسی غیرقانونی نہیں بلکہ "گرے زون” میں ہے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا بیان

پاکستان میں کرپٹو کرنسی غیرقانونی نہیں بلکہ "گرے زون” میں ہے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران "ورچوئل ایسیٹ بل 2025” پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو مکمل طور پر غیرقانونی قرار نہیں دیا گیا، یہ فی الحال ایک "گرے ایریا” میں موجود ہے۔

ڈپٹی گورنر کے مطابق پاکستان کے نوجوان کرپٹو کرنسی اور ورچوئل اثاثوں میں خاصی مہارت رکھتے ہیں۔ تاہم واضح ریگولیشن نہ ہونے کے باعث یہ سرمایہ کاری مکمل طور پر قانونی یا غیرقانونی دائرے میں شمار نہیں کی جاسکتی۔

چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے سوال اٹھایا کہ جب ہنڈی اور حوالہ غیرقانونی ہیں تو کرپٹو کرنسی کی ڈیلنگ کو "گرے” کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے اس معاملے پر مزید وضاحت طلب کی۔

سینیٹر محسن عزیز نے کمیٹی کو بتایا کہ کرپٹو کرنسی کا استعمال پاکستان میں بعض سنگین جرائم، خصوصاً اغوا برائے تاوان میں بھی کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اب مجرم نقد رقم نہیں مانگتے بلکہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کی طلب کرتے ہیں۔

 ٹیکس نظام پر سینیٹرز کے تحفظات

اجلاس میں ٹیکس نظام پر بھی بات ہوئی۔ سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ سپر ٹیکس اور سیلز ٹیکس سمیت بے شمار ٹیکسز نے کاروبار کو مشکل بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تمام ٹیکسز کو ہٹا کر صرف 5 فیصد یکساں ٹیکس نافذ کردیا جائے تو آمدنی میں 40 فیصد اضافہ ممکن ہے۔

کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے واضح پالیسی اور ریگولیشنز متعارف کرائی جائیں تاکہ اس کے منفی استعمال کو روکا جا سکے اور مثبت پہلوؤں کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں نیا سنگ میل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کاروبار کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا۔ ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کرنے کا رجحان غالب رہا جس کے باعث مارکیٹ میں دباؤ دیکھنے میں آیا۔

بعدازاں کاروباری دن کے دوران سرمایہ کاروں نے دوبارہ دلچسپی دکھائی جس سے مارکیٹ میں تیزی آئی۔ خریداروں کے متحرک ہونے کی وجہ سے 100 انڈیکس نے نہ صرف مندی کو توڑا بلکہ دن کے اختتام تک شاندار ریکوری کی۔


 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 457 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,57,020 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اس کے ساتھ ہی تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس نے 1,57,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کی۔

کاروباری سیشن کے دوران 100 انڈیکس نے 1,57,479 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی قائم کی۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور ملکی معیشت میں مثبت اشارے مارکیٹ میں بہتری کا باعث بنے۔


ماہرین معاشیات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی یہ کارکردگی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام، زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام اور روپے کی قدر میں بہتری نے بھی مارکیٹ پر مثبت اثرات ڈالے ہیں

آئی سی سی رینکنگ اپ ڈیٹ: شبمن گل ون ڈے میں سرفہرست، ٹی ٹوئنٹی میں ابھیشیک شرما نمبر ون

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button