
وزیراعظم کا مطالبہ: سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے معاشی جائزے میں شامل کیا جائ
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طویل المدتی شراکت داری اور تعاون کو سراہا۔
پاکستان کے اقدامات اور آئی ایم ایف کی حمایت
وزیراعظم شہباز شریف نے اعتراف کیا کہ مشکل وقت میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ بروقت تعاون فراہم کیا، جو معاشی بحالی کے لیے نہایت اہم ثابت ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان پروگرام کے تحت طے شدہ اہداف اور وعدوں پر پیشرفت کر رہا ہے۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب نے پاکستانی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اس لیے آئی ایم ایف کے آئندہ جائزے میں ان اثرات کو شامل کیا جانا ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق سیلاب نے زرعی پیداوار، انفراسٹرکچر اور عوامی معیشت پر براہ راست اثرات ڈالے ہیں۔
ملاقات کے دوران کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کی بحالی اور امداد کے لیے درست تخمینوں پر مبنی اقدامات ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی میکرو اکنامک پالیسیوں پر عملدرآمد کے عزم کی تعریف کرتا ہے۔
کرسٹالینا جارجیوا نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اختیار کی جانے والی مضبوط اور واضح میکرو اکنامک پالیسیوں کی سراہنا کی۔ ان کے مطابق پاکستان اگر اسی تسلسل سے اقدامات کرتا رہا تو معیشت کے استحکام کی راہ مزید ہموار ہوگی۔
بحالی کے اقدامات کی اہمیت
وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور معاشی نقصان کے ازالے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی
منصوبے اور ریلیف اقدامات پاکستان کی پائیدار معاشی ترقی کے لیے لازمی ہیں
مزید خبریں
سندھ حکومت کا خواتین کیلئے پنک اسکوٹیز منصوبہ، رواں ہفتے سے تقسیم کا آغا

کراچی: سندھ حکومت نے خواتین کو سفری مشکلات سے نجات دلانے کے لیے ایک اہم اور منفرد قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے سے خواتین اور طالبات کو پنک الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی۔ یہ منصوبہ صوبے میں خواتین کے باوقار، محفوظ اور کم اخراجات والے سفر کو یقینی بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ اس دوران منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور تقسیم کے عمل کو شفاف اور آسان بنانے پر زور دیا گیا۔
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات تیز




