
فیلڈ مارشل عاصم منیر: امریکی اخبار کے مطابق بااثر شخصیت، عالمی سطح پر نئی عزت حاصل
امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمزhttps://www.washingtonpost.com/ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر ایک بااثر اور مضبوط اعصاب کے مالک رہنما کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انہیں امریکہ اور پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات میں ایک اہم ستون کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ جنوبی ایشیا کی سیاست اور سکیورٹی کے تناظر میں بھی ان کا کردار نمایاں ہو چکا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عاصم منیر نے ایسے وقت میں عالمی منظرنامے پر اثر ڈالا جب امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں تناؤ دیکھنے میں آیا۔ خاص طور پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان کشیدگی کے بعد جنرل عاصم منیر کی قیادت اور فیصلہ سازی کو ایک علامتی فتح کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ ان کے "سٹیل کے اعصاب” اور مضبوط اعصابی قیادت کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔
امریکہ کے ساتھ تعلقات میں مثبت موڑ
واشنگٹن ٹائمز کے مطابق جنرل عاصم منیر نے امریکی سینٹرل کمانڈ اور پینٹاگون کے ساتھ تعلقات بحال کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اس حوالے سے سب سے بڑی کامیابی اس وقت سامنے آئی جب ٹرمپ انتظامیہ نے کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے ایبی گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ اس عمل نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور انٹیلی جنس تعلقات کو نئی زندگی دی۔
مزید یہ کہ رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ازسرِ نو بہتر بنانے کی خواہشمند ہے، خاص طور پر اس وقت جب بائیڈن انتظامیہ کے دور میں پاکستان کے ساتھ تعلقات نسبتاً سرد مہری کا شکار تھے۔ ٹرمپ پاکستان کی معدنیات، اسٹریٹجک جغرافیائی حیثیت اور ابھرتی ہوئی کرپٹو کرنسی مارکیٹوں کو امریکہ کے لیے نئی راہیں کھولنے والا سمجھتے ہیں۔
امریکی اخبار نے جنرل عاصم منیر کے بارے میں لکھا کہ وہ "سخت فیصلے لینے کی صلاحیت رکھنے والے رہنما” ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی دباؤ میں آکر فیصلہ نہیں بدلتے بلکہ ملکی و بین الاقوامی مفادات کو سامنے رکھ کر حکمت عملی اپناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں پاکستان کے اندرونی حالات کو سنبھالنے اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بلند کرنے والے اہم رہنما کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنرل عاصم منیر کا قد صرف پاکستان تک محدود نہیں رہا بلکہ انہوں نے جنوبی ایشیا کی سیاست میں بھی اپنا اثر و رسوخ قائم کیا ہے۔ بھارت کے ساتھ تنازعہ کے بعد ان کی پالیسی اور سفارت کاری کو "علامتی فتح” قرار دیا گیا، جس سے نہ صرف پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوئی بلکہ عالمی برادری نے بھی انہیں سنجیدگی سے لینا شروع کیا۔
عالمی برادری کی نظر میں مقام
امریکی اخبار نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بین الاقوامی دنیا میں نئی عزت اور مقام حاصل ہوا ہے۔ وہ نہ صرف امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات میں نئے دروازے کھولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ خطے میں طاقت کے توازن کو بھی نئی سمت دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
اسلام آباد میں اسٹیڈیم کی تعمیر مؤخر، سی ڈی اے کا 25 کرکٹ اور فٹبال گراؤنڈ بنانے کا اعلان



