
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضمنی انتخابات کے لیے دو حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے جاری اعلامیے کے مطابق:
حلقہ پی پی 87 سے مُنزہ فاطمہ امیدوار ہوں گی۔
حلقہ این اے 66 سے عین احمد تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ باقی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے امیدواروں کا فیصلہ پارٹی جلد کرے گی۔
سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق:
علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
کمیٹی نے کہا کہ جس انداز میں گرفتاری عمل میں لائی گئی وہ قابلِ مذمت ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایڈووکیٹ علی بخاری نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔
عمران خان نے ہدایت کی کہ دونوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ مؤخر کیا جائے۔
موجودہ اپوزیشن لیڈر جب تک اپنے قانونی آپشنز استعمال نہ کر لیں، تب تک نیا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جن نشستوں پر ارکان اسمبلی نااہل ہوئے ہیں، ان پر پی ٹی آئی ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی۔
مزید پڑھیں
جماعت اسلامی کراچی نے صوبائی اسمبلیوں کی منظوری سے نئے صوبے بنانے کی حمایت کردی
ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 6 ستمبر کو ہوگی
کراچی: پاکستان میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس بات کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اپنے اجلاس کے بعد کیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت مذہبی امور کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک بھر سے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ اس لیے پاکستان میں ربیع الاول کا چاند 25 اگست کی شام نظر نہیں آیا۔




