انٹرٹینمنٹ
Trending

پاکستان میں گیمنگ اور اینیمیشن کی سب سے بڑی صنعت کا آغاز – نوجوانوں کے لیے نیا دور

پاکستان میں گیمنگ اور اینیمیشن کی سب سے بڑی صنعت کا آغاز – نوجوانوں کے لیے نیا دور

اسلام آباد: پاکستان میں گیمنگ اور اینیمیشن کے شعبے میں سب سے بڑی اور منظم صنعت کے قیام کا آغاز ہوگیا ہے۔ وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ اور ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کے درمیان معاہدے کے تحت سینٹر آف ایکسیلنس اِن گیمنگ اینڈ اینیمیشن قائم کیا جائے گا، جو نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت اور سہولیات فراہم کرے گا۔

گیمنگ اور اینیمیشن کا نیا دور شروع

اس معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ، ہم نیٹ ورک کی مومنہ درید اور درید قریشی، اگنائٹ کے نمائندے رفیق بوریرو اور بلال عباسی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکنالوجی اور تخلیقی صنعتوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ ان کے مطابق:

“وزیر اعظم کا یہ بنیادی اصول ہے کہ نوجوانوں پر خرچ سرمایہ کاری ہے، خرچ نہیں۔”

200 اسٹارٹ اپس اور 10 ہزار نوجوانوں کی تربیت

معاہدے کے مطابق اگلے پانچ سال میں:

  • 200 اسٹارٹ اپس کو انکیوبیٹ کیا جائے گا۔

  • انہیں رہنمائی، فنڈنگ اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

  • 10 ہزار نوجوانوں کو گیمنگ، اینیمیشن اور انٹرایکٹو مواد کے کورسز کے ذریعے تربیت دی جائے گی۔

مزید برآں، جدید کو ورکنگ اسپیس قائم کیا جائے گا جس میں 100 نشستیں نوجوانوں کے لیے مفت دستیاب ہوں گی۔


حکومت کا وژن اور ڈیجیٹل معیشت

شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت آئی ٹی آؤٹ پٹ چار سو ملین ڈالر سے بڑھ کر تین سالوں میں دو سے تین سو ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف ایک معاہدہ نہیں بلکہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں انقلابی پیش رفت ہے۔

ہم نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی نے کہا:

“یہ صرف ٹیکنالوجی کا منصوبہ نہیں بلکہ خوابوں اور باصلاحیت ذہنوں کا گھر ہے۔”

ہیڈ آف ایم ڈی پروڈکشن مومنہ درید نے کہا کہ یوتھ پر سرمایہ کاری مستقبل کے لیے پاکستان کو فائدہ مند بنائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مارکیٹنگ ٹولز کے ذریعے اس صنعت کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

پاکستان میں گیمنگ اور اینیمیشن کی سب سے بڑی صنعت کا آغاز

اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کا مؤقف

اگنائٹ کے جنرل مینیجر بلال عباسی نے کہا کہ دنیا میں کئی ممالک ایسے ہیں جن کی جی ڈی پی ایک گیم کی کمائی سے بھی کم ہے۔ اسی لیے گیمنگ اور اینیمیشن کو پاکستان میں فروغ دینے کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا۔

اگنائٹ کے سی ای او رفیق اے بوریرو نے کہا کہ یہ منصوبہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتوں اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

پاکستان میں گیمنگ اور اینیمیشن کی سب سے بڑی صنعت کا آغاز صرف ایک معاہدہ نہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے نئی راہیں کھولنے والا قدم ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا بلکہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا کیس ختم: عدالت میں صلح کا اعلان

ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے – وجہ سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button