تجارتی خبریں

یکم جنوری 2025ء سے پٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ہونیکا امکان

اسلام آباد:

نئے سال 2025ء کے آغاز پر پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان۔ یکم جنوری سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کی کمی کی جا سکتی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.62 روپے فی لٹر بڑھنے کا امکان ہے۔

صنعتی ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں طلب اور رسد کا کوئی مسئلہ نہیں لیکن شام کی صورتحال اور نئی امریکی قیادت عالمی مسائل سے کس طرح نمٹے کی، اسکی وجہ سے پیدا ہونیوالی غیر یقینی صورتحال سے  اس وقت پی او ایل کی قیمتیں بدل رہی ہیں۔

پٹرول پر پریمیم 8.69 فی بیرل لگتا ہے، تاہم ڈیزل کی قیمت میں 3.62 روپے فی لٹر اضافے کیساتھ پٹرول کی قیمت میں دو روپے سے زائد کی کمی پر کام کیا گیا ہے۔ اگلے پندرہ روز کے لیے پٹرول کی قیمت 250 روپے 20 پیسے فی لیٹر رہ سکتی ہے جبکہ 3.62 روپے فی لٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 259 روپے فی لیٹر رہنے کا اِمکان ہے۔

علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت کا تخمینہ تین روپے تیس پیسے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3.03 فی لٹر اضافے کیساتھ 151.97 روپے فی لٹر ہونیکا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button