تجارتی خبریں

سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہو گئی

کراچی:

پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں آٹھ سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اِس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا ریٹ 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا ریٹ 687 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت آٹھ ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 658 ڈالر فی اونس ہے جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2658 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button