گلگت:
سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو عدالت کی جانب سے 34 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سکیورٹی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کو چونتیس سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق وزیراعلیٰ کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے ک ی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا سناتے ہوئے چھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
آئی جی پولیس کو عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ مجرم کو فوری گرفتار کر کے جیل منتقل کیا جائے، علاوہ ازیں مجرم کا شناختی کارڈ بھی بلاک کرنے کا حکم دیا گیا۔