کھیلوں کی دنیا

ایشین ونٹر گیمز کیلئے 6 رکنتی پاکستانی دستے کا اعلان

اسلام آباد:

چین کے شہر ہربین میں اگلے ماہ فروری میں ہونے والے ایشین ونٹر گیمز کے لیے پاکستان کے چھ رکنی دستے کا اعلان کر دیا گیا۔

نویں ایشین ونٹر گیمز سات سے چودہ فروری تک ہونگے، جس میں شرکت کرنیوالے پاکستان کے چھ  رکنی دستے میں 2 ایتھلیٹس اور 4 آفیشلز شامل ہیں۔

ایشین ونٹر گیمز میں محمد کریم الپائن اسکیئنگ اور محمد شبیر کراس کنٹری کے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ محمد کریم کا ایونٹ 8 اور 9 فروری جبکہ شبیر کا ایونٹ 8 سے 12 فروری تک جاری رہیگا۔

ذرائع کے مطابق چین میں پاکستانی سفارتخانے کی آفیشل رابعہ ناصر کو ایتھلیٹ اٹاچی مقرر کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button