سیول:
جنوبی کوریا میں سابق صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ سابق صدر کی گرفتاری کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر نے گرفتاری اور سرچ وارنٹ کی درخواست کی تھی۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق صدر کے خلاف مواخذے کی توثیق کے لیے آئینی عدالت کا حکم آنا ابھی باقی ہے جبکہ معطل صدر کے وکیل کا کہنا ہے کہ یون سک یول کے سرچ و گرفتاری کے وارنٹ غیر قانونی ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول 14 دسمبر کو مارشل لاء کے مختصر اعلان پر پارلیمنٹ میں مواخذے کے بعد عہدے سے معزول کر دیئے گئے تھے۔