عالمیقومی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا واک آﺅٹ

نیویارک ۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب سے پہلے پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے فلور سے واک آﺅٹ کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے بعد جیسے ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو خطاب کے لئے ڈائس پر پہنچے تو وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے فلور سے باہر چلے گئے۔

اس موقع پر پاکستانی وفد نے بھی فلور سے واک آﺅٹ کر دیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے موقع پر واک آﺅٹ کر کے پاکستان نے پوری دنیا کو واشگاف الفاظ میں اپنا موقف دے دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button