نئی دہلی ۔
حضرت امیر خسروؒ کے 720 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات میں ناظم الامور پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سعد احمد وڑائچ اور پاکستان کے 70 زائرین پر مشتمل گروپ نے شرکت کی۔
اس موقع پر ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے مشہور صوفی بزرگ حضرت امیر خسروؒ کے مزار پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے روایتی چادر چڑھائی۔
درگاہ آمد پر سجادہ نشین دیوان طاہر نظامی نے ناظم الامور اور پاکستانی زائرین کا استقبال کیا۔
مزار پر روایتی چادر چڑھانے کے بعد شرکاءنے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں
ناظم الامور اور زائرین نے اسی احاطے میں واقع درگاہ حضرت نظام الدین اولیاؒ کے مزار پر بھی حاضری دی
سجادہ نشین نے ناظم الامور اور زائرین کے گروپ لیڈر کی دستار بندی بھی کی
ناظم الامور نے اسلام کی آفاقی تعلیمات کے عین مطابق محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو فروغ دینے میں صوفی بزرگوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا
ناظم الامور نے سماجی مساوات اور اجتماعی بہبود کے لئے صوفی بزرگوں کے کردار اور عزم کو بھی سراہا
زائرین کے نمائندوں نے دورے میں سہولت فراہم کرنے پر حکومت پاکستان اور پاکستان ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی زائرین مذہبی مقامات کے دوروں سے متعلق 1974ءکے پاکستان بھارت پروٹوکول کے تحت دورہ کر رہے ہیں