عالمی

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات ۔ حکمران جماعت کو بدترین شکست کا سامنا

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی ایک ہزار 5 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی 435۔۔ 435 نشستیں حاصل کر سکی ہیں۔

بلدیاتی انتخابات میں گرین پارٹی نے 137 نشستیں جیت لیں جبکہ 214 آزاد امیدوار بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔

وزیراعظم رشی سونک کے حلقے میں بھی کنزرویٹو پارٹی ہار گئی، لیبر پارٹی سے متعدد مضبوط سیٹیں چِھن گئیں، بریڈ فورڈ میں بھی لیبر پارٹی کو آزاد امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لیبر پارٹی نے بریڈ فورڈ میں 10 سیٹیں جیتیں جبکہ 9 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔11 میں سے 4 میئر کے نتائج بھی آگئے، لیبر کو مشرقی مڈلینڈز، نارتھ ایسٹ، یارک اور نارتھ یارکشائرمیں کامیابی حاصل ہوئی۔

برٹش پاکستانی میئر صادق خان کے مستقبل کا فیصلہ کل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button