قومی

امید ہے انتخابات کا عمل بخیریت و عافیت مکمل ہوگا: چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ امید ہے انتخابات کا عمل بخیریت و عافیت مکمل ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا، ہم کہیں موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟
سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پوری طرح تیار ہے، سکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل ہیں، انتخابات صاف شفاف ہوں گے، ووٹر اپنی مرضی کے امیدوار کو آزادی سے ووٹ ڈالیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button