ملک کوسازش کے تحت لسانی تفریق میں الجھایا جا رہا ہے ، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالت آہستہ آہستہ کامیابی کی طرف گامزن ہے ۔ہماری معاشی حکمت عملی کے باعث مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے ۔تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان دکھا رہے ہیں۔ ملک کوسازش کے تحت لسانی تفریق میں الجھایا جا رہا ہے۔1999 میں ہم جنوبی ایشیا میں سب سے آگے تھے،آج سب سے پیچھے ہیں۔ سندھ میں بھی مسلم لیگ (ن) کو موقع دیا جائے۔ 30 دسمبر کو یومِ تاسیس بھرپور انداز میں منائیں۔