جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیے الخدمت فاونڈیشن کے اقدامات قابل تحسین ہیں،الخدمت فاؤنڈیشن ہزاروں مرد و خواتین کو چھوٹے کاروبار کے لئے بلا سود قرضے فراہم کر رہی ہے اور بلا رنگ و نسل و مذہب خدمت کرنے میں مصروف عمل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر امیر لاہور غربی عبدالعزیز عابد بھی موجود تھے۔
امیر العظیم نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خدمت خلق کے سات بڑے شعبوں میں کام کر رہی ہے،ملک اور بیرون ملک کو ئی بھی ناگہانی صورت میں آپ کو الخدمت فاؤنڈیشن پیش پیش نظر آتی ہے۔ ملک میں نوجوانوں کی بڑی تعداد بے روزگار ہے، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باہنر یوتھ بیرون ملک روانہ ہو چکی ہے جبکہ باقی پڑھے لکھے نوجوان بھی باہر جانے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔