یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرول 4 روپے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 3 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان حکومت کی جانب سے 31 مئی کو کیا جائے گا۔