قومی

آزادی صحافت اور میڈیا سے وابستہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں، ایچ آر سی پی

آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر، پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست صحافیوں اور میڈیا کے ملازمین کے لئے منصفانہ اور بروقت معاوضے کو یقینی بنایا، ان کو حملوں سے بچانے کے لئے طریق ہائے کار تشکیل دے تاکہ اظہار رائے کی آزادی کے حق کا تحفظ کیا جاسکے۔

ایچ آر سی پی نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ عالمی آزادی صحافت کے گوشوارے میں پاکستان کی درجہ بندی گزشتہ سال کی نسبت بہتر ہوئی ہے، تاہم صحافی اور میڈیا ملازمین کام کے محدود ماحول اور خود پر عائد کی گئی سنسرشپ کے تیزی سے فروغ پاتے کلچر کی شکایت کرتے رہتے ہیں۔

ایچ آر سی پی نے کہا کہ آزادی صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، صحت مند جمہوریت کے استحکام کے لیے صحافت ناگزیر ہے۔ ریاست آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار کرنا چاہئے اور تمام صحافیوں اور میڈیا ملازمین، خاص طور پر اختلاف رائے رکھنے والے افراد کے زندگی، ملازمت کے تحفظ، آزادی اظہار رائے اور منصفانہ اجرت کے حقوق کو یقینی بنانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button