اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سائفر کیس کے فیصلے پر کارکنان مشتعل نہ ہوں، کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین اور قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر کیسز کو چلایا جا رہا ہے، جج صاحب نے اپنی طرف سے سوالات کیے، ہم ان سے کیا توقعات رکھیں؟
بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ تمام کارکنان اور پی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں، ہمیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پر اعتماد ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری توجہ الیکشن سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، 8 فروری کو سب کا محاسبہ ہو گا۔