چین اور سی پیک

چین اور ویتنام دوستانہ سوشلسٹ پڑوسی ہیں، چینی صدر

بیجنگ -کمیونسٹ پارٹی آف چاِئنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے تو لام کو کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ویتنام دوستانہ سوشلسٹ پڑوسی ہیں جو پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں، میں نے ویتنام کا سرکاری دورہ کیا، فریقین نے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل چین-ویتنام ہم نصیب معاشرے کے قیام کا اعلان کیا جس سے دونوں فریقوں کے تعلقات میں ایک نئے سفر اور ایک نئے باب کا آغاز ہوا. میں چین اور ویتنام کے درمیان چین ویت نام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی قیادت کرنے، مشترکہ طور پر روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، اسٹریٹجک رابطے کو گہرا کرنے، عملی تعاون کو فروغ دینے اور مزید فوائد پہنچانے کے لیے جنرل سیکریٹری تو لام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچائے جائیں اور بنی نو انسان کے امن اور ترقی کے نصب العین میں مثبت کردار ادا کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button