علاقائی خبریں

یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم فرار، پولیس کا ایف آئی اے کو لاعلم رکھنے کا بیان مسترد

سیالکوٹ:

یونان کشتی حادثے کا ملزم فرار، پولیس نے ایف آئی اے کو لاعلم رکھنے کا بیان مُسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے مرکزی ملزم عثمان ججہ کی رہائی سے متعلق ایف آئی اے کو لاعلم رکھنے کا بیان مسترد کر دیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ ایف آئی اے کو اس حوالے سے باقاعدہ آگاہ کیا گیا تھا، مگر اس کے باوجود ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو چارج شیٹ کیا گیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ کا مزید کہنا تھا کہ سولہ دسمبر کو ریمانڈ  ختم ہونے پر عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کی۔ ایک روزہ نوٹس پر جوڈیشل کر دیا جبکہ 17 دسمبر کو ایف آئی اے کی تفتیش کے بعد یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو جیل بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پولیس افسران نے عثمان ججہ کی 17 دسمبر کو ضمانت کی منظوری مِلنے سے ہمیں لاعلم رکھا تھا۔ ایف آئی اے نے پولیس سے کہا تھا کہ ض مانت ہونے پر اُسے گرفتار کر کے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے مگر سیالکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ اُنہیں تحریری نہیں بلکہ زبانی آگاہ کیا گیا تھا، اِس لیے ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button