دُلہن نشئی نکلی، سہاگ رات کو ہی دولہا سے چرس کی فرمائش کر دی، شادی والی رات ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔
شادیوں میں مضحکہ خیز واقعات رونما ہونا ابک عام سی بات سمجھتی جاتی ہے۔ پڑوسی ملک بھارت سے یہ چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کو ہسننے پر مجبور کر دیا۔
خبر کے مطابق بھارت میں ہونیوالی ایک شادی میں دُلہن نے اپنے دولہا میاں سے سہاگ وال کو ہی بیئر کی بوتل اور چرس کی فرمائش کر کے منگوا لی۔ یہ واقعہ ریاست اُترپردیش کے علاقے لدھیانہ میں پیش آیا، جہاں شادی کی تقریب ختم ہونے کے بعد دولہن نے مبینہ طور پر دولہے سے شادی والی رات ’’چرس‘‘ لانے کو کہا۔
یہ واقعہ روایتی رسم کے دوران پیش آیا تھا جو رُخصتی کے بعد منائی جاتی ہے۔ دلہن نے پہلے شوہر سے بیئر کی بوتل لانے کی درخواست کی، جب وہ راضی ہو کر جانے لگا تو دلہن نے ساتھ چرس اور مٹن بھی لانے کا کہہ دیا۔ اِس مطالبے پر دولہا میاں ناراض ہو گیا اور اُس نے صاف انکار کر دیا، جس پر بحث شروع ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں خاندانوں میں جھگڑا اِس حد تک بڑھ گیا کہ ثالثی کی کوششیں بھی ناکام رہیں اور دولہا علیحدگی کے فیصلے پر ڈٹا رہا۔ بعد ازاں مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن وہ بھی اِس تنازع کو حل کرنے میں ناکام رہی۔
بعد ازاں دُلہن کے اہل خانہ نے وضاحت کی کہ وہ صرف مذاق کر رہی تھیں لہٰذا اِسے سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہئے تھا، لیکن ناراض دولہے اور دلہن اور اس کے والدین کو گھر واپس بھیج دیا۔