غزہ:
فلسطین میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ رُک نہ سکا، غزہ میں صیہونی فورسز کی شیلنگ سے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 21 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ پر بمباری جبکہ کمال عدوان ہسپتال پر شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فورسز کی مختلف مقامات پر بمباری کے نتیجے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 21 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 61 افراد زخمی بھی ہوئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک شہدا کی تعداد پینتالیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔