قومی

ایم کیو ایم (پاکستان) کا 24 دسمبر کو مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان

کراچی:

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان کر دیا۔

ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ایم کیو ایم (پاکستان) کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کلچر ڈے منانے کا اعلان کیا۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنماء فاروق ستار اور انیس قائم خانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی 24 دسمبر کو گورنر ہاؤس کراچی میں مہاجر کلچر ڈے منائے گی۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ یہ دن مہاجر ثقافت اور بانیان پاکستان کی تہذیب اور ورثے کو اُجاگر کرنے کا موقع ہو گا۔ گورنر ہاؤس ایک گلدستہ ہے جہاں مختلف زبانیں بولنے و الے لوگ اپنے کلچر کا جشن مناتے ہیں۔

چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ یہ کلچر پاکستان کا قومی اثاثہ ہے اور ہمیں اپنی ثقافتوں کا احترام کرتے ہوئے کشادہ دِلی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہن ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ پُرامن صوبہ ہے، یہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کی دھرتی ہے، کراچی پاکستان کی تمام ثقافتوں کا مسکن ہے اور مہاجر کلچر ڈے مہاجروں کی ثقافتی شناخت کو اُجاگر کرنے کیساتھ قومی یکجہتی کو مضبوط کرنیکا ذریعہ بھی بنے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button