غزہ:
بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ اِنسانی حقوق کے ادارے ’’ہیومن رائٹس واچ‘‘ نے اپنی تازہ رپورٹ میں غزہ میں فلسطینیوں کو جبری طور پر پیاسا رکھنے کا انکشاف کر دیا۔
عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل جس نے ہزاروں فلسطینیوں کو غزہ میں قتل کیا ہے، جانتے بوجھتے فلسطینیوں کو پینے کے صاف پانی تک سے محروم رکھے ہوئے ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کے مطابق اسرائیل کی یہ جنگی پالیسی ظاہر کرتی ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں کے قتل عام کیلئے کوشاں ہے اور اِس کا یہ بھی مطلب ہے کہ اسرائیلی حکام اِنسانیت کیخلاف جرائم کے مرتکب ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔
انسانی حقوق کے ادارے نے مزید کہا کہ غ زہ میں اسرائیل جو کچھ بھی کر رہا ہے یہ 1948ء کے کنونشن کی رو سے نسل کشی کا اقدام ہے۔